ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ زنیرہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں زمین کے تنازع پر بااثر ملزمان نے بے زبان جانور پر ظلم کی انتہا کر دی۔ سات ماہ کی معصوم گھوڑی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ننکانہ صاحب کے گاؤں ٹھٹھہ زنیرہ میں کھیت سے چارہ چرنے (کھانے)کے شک پر بااثر افراد نے بے زبان گھوڑی پر وحشیانہ تشدد کیا۔ ملزمان نے ڈنڈوں، سوٹوں اور کلہاڑیوں سے گھوڑی کو مارا پیٹا، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سید والا نے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کر پانچ نامزد ملزمان اکرام اور صداقت علی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ےجارہے ہیں۔
گھوڑی کے مالک نے آئی جی پنجاب سے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہےتاکہ آئندہ ایسے اقدامات کو روکا جاسکے۔