آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ 19 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ 19 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے
ہیڈ کوچ مھمد وسیم کی نگرانی میں شروع ہونے والے کیمپ سے طوبیٰ حسن انگلی میں فریکچر کے باعث باہر ہوگئیں جبکہ ندا ڈار کو شامل کیا گیا ہے۔کیمپ میں شریک دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی۔ نجیہہ علوی۔ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار۔سدرہ امین ۔ سدرہ نواز ۔ سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور ام ہانی شامل ہیں ۔ فیصل آباد میں کیمپ کے پہلے مرحلے میں 33 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں