ائیر پورٹ سیکورٹی فورس نے نجی ائیر لائن کے عملہ کیساتھ بدتمیزی اور حملہ کرکے خاتون کو زخمی کرنے کے الزام میں سابق کمشنر اور اس کی بیٹی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ نجی ائیرلائن کے عملہ نے بتایا ہے کہ منگل کے روز سابق کمشنر اور ان کی بیٹی نجی ائیر لائن میں سفر کررہے تھے اس دوران سابق کمشنر کی بیٹی نے چیک ان کرتے وقت ایئرلائن کے کاؤنٹر اسٹاف سے بدتمیزی کرتے ہوئے جہاز میں سوار ہونے کے بعد کیبن کرو سے بدتمیزی کرتے ہوئے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور جیسے ہی طیارہ ٹیک آف کے قریب پہنچاتو خاتون نے اپنی نشست سے اٹھ کر کیبن کرو کو گالیاں دیتے ہوئے دھمکیاں دیں جس پر نجی ائیر لائن کے کپتان نے دونوں مسافروں کو طیارے سے اتارنے کی ہدایت کی اور اترتے وقت خاتون نے جہاز سے اترتے وقت خاتون کیبن کرو کے رکن پر حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایاجس پر ائیر پورٹ سیکورٹی فورس نے سابق کمشنر اور اس کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا،جبکہ زخمی کیبن کروکے رکن کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
