جمیعت علما ئے اسلام کے رہنما ، سابق رکن قومی اسمبلی سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

‏انتہائی افسوسناک خبر
‏انا للہ وانا الیہ راجعون
‏جمیعت علما ئے اسلام کے رہنما ، سابق رکن قومی اسمبلی و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کا انتقال ہوگیا ہے۔
‏چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جے یو آئی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی و سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا حافظ حسین احمد مرحوم کے انتقال پر لواحقین اور جے یو آئی لیڈر شپ سے اظہارِ تعزیت

حافظ صاحب مرحوم زیرک سیاستدان اور وضع دار پارلیمانی رہنماء تھے، چیئرمین سینٹ

رمضان کریم کی بابرکت ساعات میں اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقینا حافظ صاحب بلندی درجات کا سبب بنے گا، یوسف رضا گیلانی

رنج و غم کی اس گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں، چیئرمین سینٹ

دعاگو ہوں اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطاء کرے، آمین، یوسف رضا گیلانی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا جمعیت علمائے اسلام کے رہنما، سابق ممبر قومی اسمبلی حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا حافظ حسین احمد کی سیاسی، سماجی اور دینی خدمات کو خراج تحسین۔

حافظ حسین احمد ایک مدبر، بردبار، زیرک سیاستدان اور معروف مذہبی رہنما تھے، اسپیکر قومی اسمبلی

حافظ حسین احمد کے انتقال سے ملک ایک زیرک سیاسی اور مذہبی رہنما سے محروم ہو گیا، اسپیکر قومی اسمبلی

حافظ حسین احمد کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا، سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی کا مرحوم حافظ حسین احمد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

مرحوم حافظ حسین احمد کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کا اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی رہنماء،سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس

حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا ۔مولانا فضل الرحمان

جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی کاز کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی ۔مولانا فضل الرحمان

حافظ صاحب مرحوم زیرک ،حاضر جواب ، نکتہ داں سیاسی ،نظریاتی اور پارلیمانی رہنماء تھے ۔مولانا فضل الرحمان

اللہ کریم حافظ صاحب کی سیئات سے درگذر فرماکر انکی خدمات کو قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان

رمضان کریم کی بابرکت ساعات میں اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقینا حافظ صاحب بلندی درجات کا سبب بنے گا ۔مولانا فضل الرحمان

حافظ صاحب مرحوم کے فرزندان ،اہل خانہ متعلقین اور جے یو آئی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان

اہل مدارس ،کارکنان اور رہنماء اپنی دعاؤں میں حافظ صاحب کو یاد رکھیں ۔مولانا فضل الرحمان

غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں ۔مولانا فضل الرحمان

اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے ۔مولانا فضل الرحمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں