اولمپئین شاہد علی خان انتقال کر گئے
لاہور ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی سابق ناظمہ صبیحہ شاہد مرحومہ کے شوہر اولمپئن شاہد علی خان انتقال کر گئے ۔ مرحوم بحریہ ٹاؤن لاہور میں قیام پزیر تھے انہوں نے سوگواران میں دو بیٹے فاروق احمد حسن احمد اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر اسٹریٹ 26 سیکٹر ایف بحریہ ٹاؤن کی مسجد ابوزر غفاری میں ادا کی جائے گی ۔