وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی میں دو دوستوں نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ اور دوستی ختم کرنے کے اصرار پر دلبرداشتہ ہو کر اجتماعی طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، ایک جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

گکھڑ منڈی کے محلہ انصاریاں کے رہائشی دو نوجوانوں علی حسن اور لقمان کی بچپن سے گہری دوستی تھی، دونوں کے والدین انہیں دوستی ختم کرنے پر زور دیتے تھے اور ان کا اصرار روز بروز بڑھتا جا رہا تھا گزشتہ روز بھی والدین نے دونوں کی سرزنش کی جس پر دلبرداشتہ ہو کر علی حسن اور لقمان نے اکٹھے افطاری کرنے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اجتماعی خودکشی کر لی دونوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج علی حسن جان کی بازی ہار گیا جبکہ لقمان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے، اس حوالے سے میڈیا کی جانب سے جب دونوں کے والدین سے تفصیلات لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں