*بریکنگ نیوز*
نوشکی، ایف سی کا کانوائے کوئٹہ سے تفتان جارہا تھا
کانوائے کو نوشکی این چالیس پر بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا
ہسپتال زرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال میں 7 نعشیں اور 44 کے قریب زخمی لائے گئے
ابتدائی طبعی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو ایف سی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا
نوشکی شہریوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا جسکی آواز کئی کلومیٹر دور تک بھی سنی گئی ہیں
واقعے کے بعد فورسسز نے جائے وقوعہ اور ٹیچنگ یسپتال کو اپنے کنٹرول میں لے لیا
واقعے کے بعد نوشکی ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوری طور پر ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کیا گیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت
وزیر داخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں5 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعہ اظہار افسوس
وزیر داخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا
جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، محسن نقوی
معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔ محسن نقوی
ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ محسن نقوی
اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ محسن نقوی
*ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت*
دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،
ترجمان بلوچستان حکومت کا جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ عمل ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
دہشت گردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند