چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر واقعہ بھٹو کالونی میں آتش بازی کا سامان بنانے والے گھر میں دھماکہ واقعہ میں ایک شخص جابحق 2 افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا
چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر واقعہ بھٹو کالونی میں آتش بازی کا سامان بنانے والے گھر میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا واقعہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کاریگر جھلس کر زخمی ہو گئے شیر علی دھماکے کی زد میں آ کر موقعہ پر دم توڑ گیا بارود دھماکے سے زخمی ہونے والے آصف اور شہزاد کو تشویشناک حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے بعد فیصل آباد الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والوں کا 80 فیصد سے زائد جسم کا حصہ جھلس گیا ہے