لاہور میں پولیس نےبیجنگ انڈر پاس میں شہری پر فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈز کےخلاف مقدمہ درج کرکےانہیں اور ان کے کلائنٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔۔۔دوسری طرف پولیس نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کی بھی درخواست کردی ہے۔
بیجنگ انڈر پاس پر غیرملکی مہمانوں کے سکواڈ میں آنے پر شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے پر پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے پرائیویٹ کمپنی سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا۔۔۔جبکہ ان سکیورٹی گارڈز کی بکنگ کروانے والے کوبھی گرفتار کرلیا۔۔۔۔ پولیس کا کہناہے کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے پولیس لسی کو شہر میں اس طرح کی قانون شکنی کہ کسی کو اجازت نہیں دے
مغلپورہ میں کارسوار شہری پر تشدد اورفائرنگ کے واقع کا ایک روز قبل پیش آیا تھا
اس واقع کی موبائل وڈیو منظر عام آئی مسلح گارڈز نے پہلے کارسوار پر فائر کئے پھر تشدد کرتے رہے۔فائرنگ سے علاقے سے خوف و ہراس پھیل گیا موقع پر موجود افراد ڈالہ سوار ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کرتے رہے متاثرہ شہری کا کہناہے کہ وہ کپڑا لینے کےلیے رائیونڈ سے آرہا تھا کہ بیجنگ انڈر پاس میں یہ واقع پیش آیا
پولیس کا کہناہے کہ لاہور میں ڈالا کلچر کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا قانون سب کے لے یکساں ہے۔۔۔
