جنوبی وزیرستان / دھماکہ
جنوبی وزیرستان لوئر وانا کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر محراب کے قریب ایک زوردار دھماکہ۔
زرائع کے مطابق اس دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے