ڈیرہ اسماعیل خان کے گاوں بگوانی میں رونما ہونے والے ونی کیس میں متوفی عادل کی قبر کشائی کردی گئی۔
قبرکشائی کا عمل جوڈیشل مجسٹریٹ عبداللہ قاضی کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔
وی او
پولیس نے اس کیس کے حقائق جاننے کے لیے قبر کشائی کی عدالت میں درخواست کی تھی۔ محکمہ صحت، ٹی ایم اے ، 1122،پولیس اور عادل کے لواحقین بھی موقع پر موجود تھے۔
بگوانی شمالی کے ونی کیس میں آج متوفی عادل کی قبرکشائی کرکے جسمانی نمونے حاصل کر لئے گئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر صفدر ، علاقہ مجسٹریٹ، پولیس اور لواحقین بھی موجود تھے ۔ تفتیشی آفیسر ضمیر حسین نے بتایا کہ آج تحصیل پہاڑپور کے گاوں بگوانی میں عدالت کے حکم پر متوفی عادل کی قبر کی نشاندہی کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبرکشائی کی گئی۔ اور متوفی عادل کے اعضاء کے نمونے حاصل کر لئے گئے جس مقدمے میں مدد ملے گی ۔ اس واقعے کے دیگر تمام شواہد ، آڈیو پیغام کیلئے استعمال ہونے والا موبائل فون اور زہریلی گولیوں کی فورنزک کا عمل بھی جاری ہے۔
چند روز قبل بیٹی کو ونی ہونے سے بچانے کیلئے بچی کے والد نے پنچائت کے فیصلے سے تنگ آکر بے بسی اور دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی تھی۔ متوفی عادل نے خودکشی سے پہلے ایک آڈیو پیغام میں پنچایت میں شامل افراد لی نشاندہی کی تھی، تین ملزمان گرفتار ہیں جبکہ دو عبوری ضمانت پر ہیں ۔