افغانستان میں کوئی پاکستان مخالف بلوچ گروپ موجود نہیں:امارت اسلامیہ افغانستان

افغانستان میں کوئی پاکستان مخالف بلوچ گروپ موجود نہیں:امارت اسلامیہ افغانستان

کابل (بی این اے) افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا کہ افغانستان میں پاکستان کی حکومت کے مخالف گروپ موجود ہیں۔
مذکورہ وزارت کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک پریس ریلیز میں کہا: “ہم بلوچستان میں مسافر ٹرین پر حملے کے حوالے سے پاکستانی فوج کے ترجمان کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، جو اس واقعے کو افغانستان سے جوڑتے ہیں”۔
پریس ریلیز میں پاکستانی فریق سے درخواست کی گئی کہ وہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی بجائے اپنی سلامتی اور اندرونی مسائل کے حل پر توجہ دے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کسی بلوچ مخالف گروپ کا کوئی رکن افغانستان میں موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس کے امارت اسلامیہ سے پہلے یا اب تعلقات رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں مذکورہ واقعے میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ سیاسی مقاصد کے لیے شہریوں کی قربانی دینا جائز نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں