129

علی سدپارہ اور دیگر دو لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے مقامی اور نیپالی کوہ پیماؤں کی مدد سے کے ٹو پر سرچ آپریشن شروع


علی سدپارہ اور دیگر دو لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے مقامی اور نیپالی کوہ پیماؤں کی مدد سے کے ٹو پر سرچ آپریشن شروع

مقامی کوہ پیما امتیاز اور اکبر جو علی سد پارہ کے گاؤں سے ہیں کے ٹو بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے علاوہ دو مزید مقامی کوہ پیما فضل اور جلال بھی کے ٹو بیس کیمپ پر موجود ہیں۔ کے ٹو پر سرچ آپریشن کا دوس محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل، آرمی کے دو ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹیم بلترو سیکٹر پہنچ گئے، چار مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے آج سرچ آپریشن کیا جائے گا، ریسکیو ٹیم میں چار مقامی کوہ پیما بھی شامل ہیں آج باقاعدگی سے زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا ،کے ٹو کی 8 ہزار بلندی پر آج موسم قدرے بہتر ہے،ز محمد علی سدپارہ اور ساتھی گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری براہ راست کے ٹو پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں،

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کوہ پیما علی سدپارہ کی گمشدگی پر ٹویٹ علی سدپارہ آپ ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم آپ کی بحفاظت واپسی کیلئے دعاگو ہے۔ آپ نے چوٹی کو سر کرلیا ہے، اب آپ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بحفاظت واپس اتریں۔ ہم سب آپ کی واپسی کے منتظر ہیں۔ آپ ان درپیش حالات سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں