گجرات سے سات سالہ بچے کو سکول سے گھر جاتے اغوا کر لیا گیا مبینہ اغواء کاروں کی سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل تاحال دو دن گزر گئے بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا
ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمد اختر کا سات سالہ بیٹا برہان سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد بچے کو اٹھا کر غائب ہو گئے مغوی بچے کے خالو کی مدعیت میں تھانہ رحمانیہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش شروع کر دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملنے والی مبینہ اغواء کاروں کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل کرتے ہوئے شہریوں سے ملزمان کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی ہے ڈی پی او مستنصر عطاء نے اغواء کاروں کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں لیکن دو روز گزرنے کے باوجود مغوی بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے