پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بابا گرونانک سہ ملکی کبڈی سیریز اپریل میں کرتار پور میں کرانے کی منظوری دے دی۔فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین کہتے ہیں کبڈی ورلڈکپ جلد متحدہ عرب امارات میں ہوگا
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا59 واں اجلاس ،،، اجلاس صدرو صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔جس میں ایونٹس کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی،، رواں سال اپریل میں تین ملکی بابا گرو نانک کبڈی کپ میں پاکستان ،بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں کبڈی کا ورلڈ کپ جلد منعقد ہوگا ،، صدر فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا پاکستان کبڈی ٹیم ورلڈ کپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گی۔ بھارت کی مودی سرکار پاکستان کی نفرت میں اپنی سپورٹس ٹیمیں نہیں بھجتی لہذا وہ بھارتی کبڈی ٹیم کی بابا گرو نانک کبڈی کپ میں شرکت کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گےجبکہ پنجاب کیطرح کے پی کے میں بھی کبڈی کے ایونٹس کرائیں گے جبکہ سندھ میں کبڈی کے بڑے ایونٹ کے انعقاد کیلئے تجاویز مانگ لیں۔