بانی پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کی دو شادیوں کے نکاح میں گواہ ان کے انتہائی قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر سید ذوالفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری ولد سید واجد حسین بخاری کی اٹک میں کروڑوں روپے مالیت کی اٹک کینٹ میں سی ایم ایچ ہسپتال اٹک کین کے قریب عالی شان رہائش گاہ الہادی کو جج احتساب عدالت اسلام اباد کی ہدایت پرخاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک نے رہائش گاہ کے باہر باقاعدہ اشتہار لگا کر سرکاری تحویل میں لے لیا ہے اسسٹنٹ کمشنر اٹک کی جانب سے لگائے گئے اشتہار جو زلفی بخاری کی رہائش گاہ الہادی کے باہر آیزاں کیا گیا ہے کہ مطابق اطلاع عام برائے عوام الناس آمدہ حکم احتساب عدالت اسلام اباد کے تحت چٹھی نمبر2023/19مورخہ تین فروری 2025 کے تحت مسمی سیدذو الفقار عباس بخاری عرف زلفی بخاری ولد سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد حسین بخاری کی کوٹھی سروے نمبر اے ٹی ڈی او ایچ ایس 1/5 اٹک کینٹ ،13500 مربع فٹ سرکار کی تحویل میں لے لی گئی ہے اس کوٹھی میں کسی قسم کی مداخلت کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی،بحکم اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ اٹک ، یاد رہے کہ ان کی رہائش گاہ الہادی سے چند قدم کے فاصلے پر ان کے چچا اٹک سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری کی رہائش گاہ بھی ہے جن کے داماد سابق وزیر یاور بخاری بھی انہی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
