فیصل آباد میں منشیات فروشوں سے برآمد ہونے والی 4 کلو سے زائد چرس اور افیون تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او اور ملازمین سے پکڑی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس نے ایس ایچ او اور دو کانسٹیبلز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
VO
ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس نے خفیہ اطلاع پر جھنگ روڈ پر رشید آباد میں کاروائی کرکے کانسٹیبل سہیل کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی ہر تھانہ سمن آباد میں کاروائی کی گئی جس میں ایس ایچ او امتیاز احمد، کانسٹیبل طیب محمود اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس اور افیون برآمد کی۔ اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او اور ملازمیں نے دو منشیات فروشوں کو گرفتاری کے بعد رہا کیا۔ جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والی افیون اور چرس خود ہی رکھ لی۔ جو انہوں نے بعد میں فروخت کرنا تھی۔
سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او اور دونوں کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔