: خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ْ پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا 27واں اجلاس (آج) رات 9بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے، کابینہ میں شامل 15وزرا، 5مشرا اور 12معاون خصوصی کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں ہونیوالے 35 ویں نیشنل گیمز کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں