کوہاٹ: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی
شہادت کا عظیم مرتبہ پانے والے پولیس اے ایس آئی مصطفی اور ایچ سی زاہد کی نماز جنازہ ڈی ایس پی فرید حسین بنگش شہید پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی
نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئ جی سی ٹی ڈی شوکت عباس، ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجیدمروت، ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ خان،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم , فوجی و سول حکام، پولیس افسران و اہلکاروں, شہید کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ایڈیشنل آئ جی سی ٹی ڈی شوکت عباس، ڈی آئی جی کوہاٹ, ڈی پی اوکوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور عسکری حکام نے پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ شہداء کو آخری سلامی پیش کی اور شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے
سی ٹی ڈی پولیس اے ایس آئی مصطفی اور ایچ سی زاہد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے
فرض کی راہ میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق کوہاٹ کے علاقے بڑھ سے ہے جنکے جسد خاکی آبائی علاقے کو پہنچا دی گئیں
واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم کے قریب پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس
پشاور:ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل ،ائی جی پولیس
پشاور:حملے میں ملوث شر پسندوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت
ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی تفتیشی ٹیموں کی نگرانی کریں گے،آئی جی پی
شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں،آئی جی پی ذوالفقار حمید
پشاور:پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا،آئی جی پی
دہشت گردوں کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی،آئی جی پی ذوالفقار حمید