ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو کو گاڑی میں رنگین شیشے ہونے پر وضاحت طلب۔ ترجمان چیف سیکریٹری
وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر دادو کی گاڑی پر ٹنٹڈ گلاس کا نوٹس لیا تھا ۔ ترجمان چیف سیکریٹری
چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر دادو کو وضاحت طلبی کا نوٹیس جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان
حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر دادو سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا گیا۔ ترجمان چیف سیکریٹری..
*بلیک شیشے تو ” آٹے” کی طرح بہانہ ہے ، CM سندھ بتائیں اصل کہانی کیا ہے ؟ کیا DC دادو اکیلے مال ڈکار گئے ؟*
بڑی مشہور کہاوت ہے کہ ایک شوہر کو جب بیوی کو پیٹنے کا کوئی بہانہ نہ ملا تو ایک روز خوامخواہ پیٹنا شروع کردیا !
لوگوں نے خوامخواہ پیٹنے کی وجہ پوچھی تو hero انیل کپور کہنے لگا
*یہ آٹا گوندھتے ہوئے ہلی کیوں ؟*
چیف منسٹر سندھ سمیت پوری سندھ کابینہ کی گاڑیوں کے شیشے بلیک ، CM کے رشتہ دار چیف سیکرٹری سمیت تمام سیکرٹریز کی گاڑیوں کے شیشے بلیک ، سندھ اسمبلی کے تمام افسران سمیت کلرکس تک کی گاڑیوں کے شیشے بلیک، تمام ممبران صوبائی اسمبلی کی گاڑیوں کے شیشے بلیک ، میئر و ڈپٹی میئر کراچی کی گاڑیوں کے شیشے بلیک
تمام بیورو کریٹس و سندھ کے تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، پولیس افسران کی گاڑیوں کے شیشے بلیک لیکن غصہ DC دادو پر نکال دیا۔۔۔۔۔۔
*بلیک شیشے تو ” آٹے” کی طرح بہانہ ہے ، CM سندھ اصل کہانی کیا ہے ؟*

