جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا۔

پشاور۔۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، شکیل احمد کو صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر نے بتایا کہ ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل احمد بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی درست نہیں، ملزم کی گرفتاری جلد یقینی بنائی جائے گی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کو گھر کے سامنے شہید کیا گیا، یہ بدترین درندگی ہے، بڑے بھائی مجھے بہت عزیز تھے، وہ میرے دست و بازو تھے۔
بتایا گیا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی، واقعے کی ایف آئی آر تھانہ کالو خان صوابی میں درج کی گئی، ایف آئی آرکے متن میں مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم کامران نے گھر کے باہر شکیل خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزم نے اپنے والد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ڈی پی او صوابی محمد آظہر کی صورتحال پر وضاحت ”
09/03/2025

صوابی:سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا واقعہ
صوابی:شکیل خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:مقتول شکیل خان کے پڑوس میں باپ بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:شکیل خان صلح صفائی کےلیے جارہے تھے،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:مبینہ ملزم کامران نے پہلے اپنے والد کا قتل کیا،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:شکیل خان بیچ بچاؤ کرانے گئے تو فائرنگ کی زد میں آگئے،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:ملزم کامران مبینہ طور پر نشے کا عادی ہے،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:ملزم کا دماغی توازن بھی درست نہیں،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:ملزم کی گرفتاری جلد یقینی بنائے جائے گی،ڈی پی او محمداظہر
صوابی:جماعت اسلامی کے سابق سینیٹرمشتاق احمد کے بڑے بھائی کاقتل
صوابی:پولیس قتل کے کئی گھنٹے بعد بھی ملزم کوگرفتارکرنےمیں ناکام
صوابی:مقتول شکیل خان کی نمازجنازہ سہ پہر3بجےادا کی جائےگی،اہلخانہ
مقتول شکیل خان کو ہمسایہ نے لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے پر قتل کیا،پولیس

سابق سینیٹر ، رہنما جماعت اسلامی مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو شہید کر دیا گیا

ٹکرز
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
09/03/2025
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی شدید مذمت
افسوس ناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں ، حافظ نعیم الرحمن

شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا ، حافظ نعیم الرحمن
اللہ تعالی شکیل احمد شہید کی مغفرت فرمائے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے ، حافظ نعیم الرحمن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں