مظفرآباد
جذبہ ہو تو ایسا وادی نیلم میں جانوئی کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آنے والی جیپ کو دریائے نیلم کے کنارے شدید برف کے باوجودریسکیو کر لیا گیا ہے علاقہ مکینوں نے کرین کے بغیر ہی اپنی مدد آپ کے تحت رسوں سے کھینچ کر گاڑی کو ریسکیو کیا ۔ریسکیو آپریشن میں نوجوانوں،بزرگوں اور بچوں نے حصہ لیا ریسکیو آپریشن مکمل ہونے والے جانوئی کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔