بھلوال میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر پٹرول چھڑ ک جلاکم کر مار ڈالا،

بھلوال کے علاقے فتح آباد نون میں دیور نے بھابھی کو غیر ت کے نام پر پٹرول چھڑ ک جلاڈالا، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی، مقتولہ کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

بھلوال کے علاقے فتح آباد نون کے رہائشی محمد ممتاز نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست گزاری ہے کہ ان نے اپنی بیٹی ندا بی بی کی شادی تین برس قبل منیر عباس سے کی تھی۔ اس کی بیٹی اپنے گھر میں ہنسی خوشی آباد تھی وہ اپنے چند عزیزوں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر موجود تھا کہ ندا بی بی اپنے کمرے میں فون پر کسی سے بات کررہی تھی۔ مقتولہ کے دیور توقیر عباس نے اسے کمرے میں جا کر لعن تعن کی پٹرول کی بوتل اٹھا کر ندا پر الٹ دی اور آگ لگا دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ندا بی بی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کیا بعد ازاں اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ جس پر پولیس تھانہ صدربھلوال نے قتل اور آگ کے ذریعے نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں