*انٹرپول کا بین الاقوامی دن*
فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کی یاد میں انٹرپول کا بین الاقوامی دن
*انٹرپول کا فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کے حوالے سے عالمی دن*
ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں انٹرپول کے عالمی دن کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
انٹرپول ہر سال 7 مارچ کو شہداء پولیس کی یاد میں بین الاقوامی دن مناتا ہے۔
اس دن کے حوالے سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں میں مختلف تقاریب اور سیشنز کا انعقاد کیا گیا
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی
7 مارچ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے جان محمد
یہ ان عظیم لوگوں کا دن جنہوں نے ہمارے امن و سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے
مادر وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی ایف آئی اے
آج کے دن ہم عالمی سطح پر تمام شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے جان محمد
آج کا دن پوری دنیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے، ڈی جی ایف آئی اے
آج دنیا بھر کے ان بہادر پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے
جان کا نذرانہ پیش کرنے والے آفسران کا حوصلہ، بہادری اور فرض شناسی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے
قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈی جی ایف آئی اے
آئیں عہد کریں فرض کی بجا آوری کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی جرات، عظمت اور بہادری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
ترجمان ایف آئی اے