پی ایس ایل ٹین کو یادگار بنانے کےلئے لاہور قلندرز نے کٹس ڈائزین کرنے کے مقابلے کا اعلان کردیا۔مقابلے کے منصف بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈریس ڈائیزنر محمود بھٹی ہونگے
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ڈریس ڈائزینر محمود بھٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کو منفرد اور یادگار بنانے کے لیے یوتھ اور شائقین کرکٹ کو لاہور کی کٹ کو ڈائزین کرنے کا مقابلہ کرارہے ہیں۔
عاطف رانا نے بتایا کہ کٹ ڈائزین مقابلہ کرانے کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔بہترین کٹ ڈائزین کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا