ملتان میں نشتر ہسپتال کے دو شعبہ جات کی نشتر ٹو ہسپتال منتقلی کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے کے شرکاء نے فیصلہ واپس نا ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ایم آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال سے ہڈی جوڑ اور نیورو سرجری وارڈ کی نشتر ٹو ہسپتال منتقلی مریضوں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔مظاہرین نے نشتر ہسپتال سے طبی عملہ کے نشتر ٹو میں تبادلہ کو بھی مسترد کردیا اور فیصلہ واپس نا لینے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی بی دھمکی دے ڈالی ہے۔