آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف مشن آج پاکستان آئے گا،

آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف مشن آج پاکستان آئے گا،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہے گے،پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گےجبکہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف بھی آئی ایم ایف اجازت سے مشروط ہوگا
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ کا معاملہ،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم مشن سوموار کو پاکستان پہنچے گا جو دو ہفتے قیام کرے گا 15 مارچ تک ہونے والے مذاکرات میں پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مزاکرات ہونگے

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد اقتصادی جائزہ کیلئے تقریبا دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گاآئی ایم ایف مشن آئندہ مالی سال 2025-26 بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا، جبکہ معاشی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے پر مشاورت کرے گی اور ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ بھی الگ الگ مذاکراتی ایجنڈے کا حصہ ہونگے جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کیساتھ مذاکرات میں اقتصادی و اصلاحاتی جائزہ بھی شامل ہوگا وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کیلئے وفاق کے علاوہ صوبائی حکومتوں سے بھی الگ الگ مذاکرات کئے جائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں