گجرات کے علاقہ میانہ چک ڈنگہ میں یکم رمضان خون میں نہا گیا سابقہ دشمنی پر چھ افراد کو قتل کر دیا گیا حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے ویگو ڈالہ چھلنی
ڈنگہ خورد کے رہائشیوں کے ویگو ڈالہ سر شام بھڑ گراں پلی پر موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں ویگو ڈالہ میں سوار 35سالہ زاہد ناظم،32 سالہ مبشر، 34 سالہ ضمیر،42سالہ جاوید اقبال، 35 سالہ رخسار اور 26 سالہ ڈرائیور مارا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں، ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نعشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈنگہ منتقل کر دیا پولیس کے مطابق یہ وقوعہ
دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گجرات میں چھ افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے