ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کاروائیاں *جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار*

ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کاروائیاں

*جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار*

مسافروں کی شناخت امجد علی اور محمد زید کے نام سے ہوئی

ملزم امجد علی فلائٹ نمبر G9-562 کے ذریعے یمن سے فیصل آباد ائرپورٹ پہنچا

ملزم ایمرجنسی پاسپورٹ پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچا

امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کے دستاویزات مشکوک پائے گئے

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاس موجود ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی پایا گیا

مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب تھے

مسافر نے بتایا کہ اس نے یہ پاسپورٹ عبداللہ نامی یمنی ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیا

مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو پاسپورٹ کے عوض 7500 ریال بھی ادا کیے

جبکہ ایک اور کاروائی میں محمد زید نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

مسافر فلائٹ نمبر FZ 356 کے ذریعے پاکستان پہنچا

امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کے پاس دستاویزات مشکوک پائے گئے

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاس البانیہ اور دیگر ممالک کے جعلی ویزوں کی موجودگی پائی گئی

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل فیصل آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں