*ایمل ولی خان نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا*
*اے این پی کے مرکزی صدر کا سعودی عرب کے فیصلے کے مطابق روزہ رکھنے اور عید منانے کا اعلان*
*پشاور: اے این پی کے مرکزی صدرایمل ولی خان نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے سعودی عرب کے فیصلہ کے مطابق روزہ رکھنے اور عید منانے کا اعلان کردیا۔*
*انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کے نتیجے میں ہم رمضان کے آخری عشرے کی برکات اور اجتماعی عبادات کے ثمرات سے محروم رہ جاتے ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہمیں چاند کے فیصلے میں مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع کی پیروی کرنی چاہیے،اس سے امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی قائم رہے گی۔*