وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورہءِ تاشقند، ازبکستان کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے دستخط

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورہءِ تاشقند، ازبکستان کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست*

1) ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت.

2) پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلیجنس کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ.

3) پاکستان اور ازبکستان کے مابین سائنٹفیک-تکنیکی اور جدید شعبوں میں تعاون کا معاہدہ.

4) خبروں کے شعبے کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور ازبکستان اطلاعات ایجنسی (UZA) کے مابین تعاون کا معاہدہ.

5) پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی (FSA) اور ازبک ڈپلومیٹک اکیڈمی کے مابین مفاہمتی یادداشت

6) پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کے استثناء کا معاہدہ

7) ازبکستان کی وزارتِ روزگار اور تخفیف غربت اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینینگ کمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت.

8) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور تاشقند کی حاکمیت-(Khokimiyat) (شہری ترقی) کے مابین مفاہمتی یادداشت.

9) لاہور اور بخارا کے مابین بطور جڑواں شہر تعلقات پر مفاہمتی یادداشت.

10) وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام پاکستان اور ازبکستان کی حکومت کے مابین امور نوجوانان پر مفاہمتی یادداشت.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں