اٹک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے دورہ ایوان عدل جنڈ پہنچنے پرایڈیشنل سیشن جج جنڈ رضاءاللہ خان، سول ججز جنڈمحمدیوسف عبد الرحمن،ملک نجم ایوب،میڈم حفظہ بخاری نے استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیشں کیے ڈی سی راو عاطف رضا ،ڈی پی اوڈاکٹرسردارغیاث گل خان،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ عارف قریشی،ڈی ایس پی جنڈاصغرگورائیہ بھی موجود تھے، چیف جسٹس نے نے ایوان عدل کا دورہ کرتے ہوئے خواتین وکلاءباراور واٹرفلٹریشن پلانٹ کاا فتتاح کیا اوربارروم جنڈ کابھی دورہ کیا ،جہاں پرخاتون صدر بار جنڈ میڈم نگہت شمیم انجم ایڈووکیٹ اورخاتون سیکرٹری جنرل میڈم عظمی بتول ایڈووکیٹ نے انکا استقبال کیا چیف جسٹس نے شجرکاری کے سلسلہ میں پودا لگایا ،اس موقع پرجوڈیشل سٹاف اور انتظامیہ کے دیگر افسران و عملہ موجود رہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے دورہ کے دوران تمام سرکاری سکول اور کالجز کو بند کرادیا گیا تھانہ جنڈ پولیس کی جانب سے 250سے زائد سیکیورٹی اہلکاران نے فرائض سرانجام دیئے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے فتح جنگ کچہری نیو سول کورٹ کمپلیکس کا دورہ کے موقع پر فتح جنگ سول کورٹ پہنچے پر سیشن جج اٹک محمد ظفر اقبال، ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ عمر رشید، سول ججز فہد خان،شاہد ضیاء،فواد محمود، ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا، ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود، ممبر پنجاب بار کونسل سردار حبیب انور خان، صدر فتح جنگ بار عرفان خان ودیگر نے شاندار استقبال کیا چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سول کورٹ میں عدالتی امور کا جائزہ لیا اس موقع پر صدر بار فتح جنگ سردار عرفان خان، جنرل سیکرٹری محمد شہزاد ملک کی طرف سے چیف جسٹس کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں سول کورٹ میں پودا بھی لگایابعد ازاں چیف جسٹس سول کورٹ جنڈ کے دورے پر روانہ ہوگئیں اس موقع پر چیف سیکیورٹی آفیسر اٹک تیمور خان کی نگرانی میں پولیس، سپیشل برانچ، سیکورٹی برانچ ودیگر خفیہ ایجنسیوں نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے۔
