اسلام آباد
سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا پہلا دن
نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت
آئی ایٹ مرکز کا پلاٹ نمبرI-B, 3.34ارب روپے میں نیلام۔
کمرشل پلاٹس کی نیلامی 4 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں
4 روزہ نیلامی میں، بلیو ایریا، مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
پلاٹس کی اوپن آکشن 28 فروری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے