*راولپنڈی: معروف صحافی اور کالم نگار اطہر مسعود وانی کی تدفین کے بعد ان کے بڑے بھائی خواجہ ظفر محمود وانی بھی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔*
*اطہر مسعود وانی کی تدفین کے بعد خواجہ ظفر محمود وانی کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج انتقال کر گئے۔*
*یاد رہے کہ اطہر مسعود وانی گزشتہ دو روز قبل طویل علالت کے بعد وفات پا گئے تھے اور انکی ان تدفین کی گئی۔اب محض دو دن کے فرق سے ان کے بڑے بھائی بھی دنیا سے رخصت ہو گئے، جس سے ان کے خاندان اور احباب پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں۔ دونوں بھائی ممتاز بیوروکریٹ و آئینی ماہر فرحت علی میر صاحب کے برادر نسبتی تھے۔*
*ریٹائرڈ ایس ڈی او خواجہ ظفر وانی مرحوم کی نماز جنازہ کل دن بعد نماز ظہر قائد اعظم پارک کٹاریاں راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔*
*اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین*