سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلر پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار

*سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے کا معاملہ – 2 انسانی سمگلرز گرفتار*

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار

گرفتار انسانی سمگلرز میں شفقت علی اور رضوان کنول کے نام سے ہوئی

ملزمان کو پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا

ملزم شفقت علی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا

ملزم نے شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی

ملزم کے خلاف 2 مقدمات درج تھے

ملزم نے شہریوں کو اسپین بھجوانے کے بجائے موریطانیہ بھجوایا

ملزم نے شہریوں کو موریطانیہ سے سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی

شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گئے

جبکہ ایک اور کاروائی میں رضوان کنول کو قادر آباد پھالیہ سے گرفتار کیا گیا

ملزم متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا

ملزم نے شہریوں کو ابتدا میں لیبیا بھجوایا

لیبیا پہنچنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہریوں کو یرغمال بنا لیا

اس دوران ملزمان شہریوں پر تشدد کرتے رہے اور شہریوں کے خاندان والوں سے تاوان بھی وصول کیا

ملزمان نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے اٹلی بھجوانے کی کوشش بھی کی

تاہم شہری جان بچا کر واپس پہنچ گئے

ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات کو 4 مقدمات میں مطلوب تھا

ملزمان کو گرفتار کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں