فرانسیسی سفارت خانے کا سی ای او پی آئی اے اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ

فرانسیسی سفارت خانے کا سی ای او پی آئی اے اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ

عشائیے میں یورپی سفارت کاروں، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ہوا بازی کی صنعت سے منسلک حکام نے شرکت کی

پی ائی اے کی پیرس پرواز کی بحالی سے دونوں ملکوں کے مابین سیاسی، سفارتی، تجارتی، اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں بہت مدد ملے گی ۔فرانسیسی سفیر

ہمارے سفارت کاروں نے وطن واپسی کے لیے پی ائی اے کی براہ راست پرواز کا انتخاب کیا اور پی ائی اے کی جانب سے پرواز پر فراہم کردہ سہولیات سے بہت متاثر ہوئے

پی ائی اے نے پیرس کی پرواز کے لیے موثر تشہیری مہم چلائی۔ فرانسیسی سفیر

تشہیری مہم نے اس پرواز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا
امید کرتے ہیں کہ پی ائی اے جلد ہی پیرس کے لئے آپریشن کو وسعت دے گا ۔ فرانسیسی سفیر

پروازوں کی تعداد کو دو سے بڑھا کر کم از کم ہفتہ وار تین یا چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ فرانسیسی سفیر

سی ای او پی ائی اے نے فرانسیسی سفیر اور ان کی ٹیم کی جانب سے پیرس کی پرواز کی بحالی کی کاوشوں پر خصوصی شکریہ ادا کیا

پروازوں کی بحالی کے لیے سفارت خانے کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ عامر حیات سی ای او پی آئی اے

پی ائی اے کے پیرس کے لئے فضائی اپریشن کی تاریخ 70 سال پر محیط ہے سی ای او پی ائی اے

پی ائی اے کے عملے کے پہلے ڈیزائنر یونیفارم سے لے کر پیرس میں ہوٹلنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری پی ائی اے کی تاریخ کا انمٹ باب ہے ۔ سی ای او پی ائی اے

امید کرتے ہیں کہ ہمیں فرانسیسی سفارت خانے کا تعاون حاصل رہے گا جس سے دونوں ملکوں کے مابین کاروباری رفاقت مزید مستحکم ہوگی سی ای او پی ائی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں