حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار- کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد* ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار- کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد*

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار

ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ سے گرفتار کیا گیا

ملزم جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کام کر رہا تھا

گرفتار ملزم کی شناخت باسط حسین کے نام سے ہوئی

چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 60 لاکھ روپے اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے

چھاپہ مار کاروائی میں موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی

ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی

ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں