کوٹلی (پریس ریلیز) – سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف اور سابق ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے یونیورسٹی آف کوٹلی میں جاری دو روزہ قومی تصوف کانفرنس کے دوسرے سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ یہ کانفرنس اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔
اپنے خطاب میں پیر علی رضا بخاری نے امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ دذذاری ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا
پیر علی رضا بخاری نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے۔
انہوں نے “پیغامِ پاکستان” کے قومی بیانیے کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم امن، محبت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دے سکتے ہیں۔