باکمال لوگ لاجواب پرواز والی پی آئی اے آج سیالکوٹ سے دبئی جانے والی دو گھنٹہ سے پہلے روانہ ہوگئی
سیالکوٹ سے دبئی جانے والی پرواز منگل کو اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے سات منٹ پہلے روانہ ہوگئی جس کی وجہ سے درجنوں افراد دبئی جانے سے رہ گئے
فوری طور پر پی آئی اے حکام سے رابط نہیں ہوسکا اس لئے شیڈول سے پہلے پرواز کے روانہ ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ۔
سیالکوٹ کا سمبڑیال ائر پورٹ گوجرانولہ سے جہلم تک کے مسافروں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے ۔
معاشی بحران کی شکار پی آئی اے نجکاری کے عمل میں خریداروں کی توجہ حاصل نہ کرسکی تھی
اس میں بد انتظامی نے اسے بیمار کمپنی کا درجہ دے دیا ہے
گجرات سیالکوٹ اور گوجرانولہ کے ٹریول ایجنٹس پی آئی اے کے اس غیر متوقع حرکت سے پریشان ہیں ان کا موقف ہے کہ ہم قومی ائر لائن کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اس کا عملہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہی کرںے میں مصروف ہے
