بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے سی پیک پر فتح جنگ کے قریب الٹ گئی جس کے سبب دس افراد جان بحق اور 22 زخمی

بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے سی پیک پر فتح جن let کے قریب الٹ گئی جس کے سبب دس افراد جان بحق اور 22 زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئےحادثہ میں جہاں پاک ہونے والوں میں بنت سمیع اللہ بہاولپور زوجہ محسن علی بہاولپور سید تبسم بہاولپور زوجہ عدنان وہاڑی اسد رضا کے اسلام آباد عبدالرحمن وہاڑی زوجہ عبید الرحمن وہاڑی بنت محمد علی بہاولپور محمد شبیر بہاولپور جبکہ دو خواتین کی شناخت نہیں ہو سکی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موٹروے پولیس کے افسران کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ نے بس حادثہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جان بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے انہوں نے موٹروے پولیس کے افسران اور عملے کے ہمراہ خصوصی دعا کی آئی جی موٹر وے نے بس حادثہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت اورلا پر واہی ملوث افراد کے متعلق کہا کہ یہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں دریں اثنا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن یاسین فاروق اور دیگر سینئر کمانڈ کے ہمراہ موٹروے بس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور تمام کاروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں