وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب ہونے والے صدر محمد ریاض اور اُن کی کابینہ کو مبارک باد دی ،، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ حکومت اور صحافی برادری کے درمیان قریبی روابط اور پیشہ ورانہ تعلقات کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب صدر محمد ریاض اور کابینہ کو مبارک باد دی ،، وزیر اعلی نے نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،، اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ پر صحافی برادری کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ صحافی برادری کے اس اعتماد میں پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،،نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،، توقع ہے کہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ اور گورننگ باڈی ممبران اعلی صحافتی اقدار اور آزادی صحافت کے فروغ کے لئے بہتر انداز میں جدوجہد جاری رکھیں گے،، نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ حکومت اور صحافی برادری کے درمیان قریبی روابط اور پیشہ ورانہ تعلقات کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے،،