چینی صدر کا جی 20 سربراہ اجلاس میں مساوی اور منصفانہ عالمی نظم ونسق اپنانے پر زور

ریوڈی جنیرو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مساوی اور منصفانہ عالمی نظم ونسق کے نظام پر زور دیا ہے۔
جی 20 کے 19 ویں سربراہ اجلاس کے دوسرے سیشن سے عالمی نظم ونسق کے اداروں میں اصلاحات کے موضوع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جی 20 کو اپنی ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے، عالمی نظم ونسق کو بہتر بنانے اور تاریخ کو آگے لے جانے کے لئے ایک قوت کے طور پر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
چینی صدرنے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ بنی نوع انسان ایک مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے میں رہتا ہے۔ جی 20 کے ارکان کو ایک دوسرے کی ترقی کو چیلنجز کے بجائے مواقع کے طور پر دیکھنا چاہئے اور ایک دوسرے کو حریفوں کے بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہئے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام کا دفاع کرنا بھی ضروری ہے۔
چینی صدر نے عالمی نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے 5 نکاتی تجایز پیش کیں۔
ان میں عالمی اقتصادی، مالیاتی، تجارتی، ماحولیاتی اور ڈیجیٹل نظم ونسق کو بہتر بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔
اجلاس میں جی 20 ریو ڈی جنیرو رہنماؤں کا اعلامیہ منظور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں