صدارتی آرڈیننس کے نفاذ کے خلاف راولاکوٹ میں احتجاج کرنے والے دو سو افراد پر مقدمہ درج احتجاجی ریلی کے دوران اداروں کے خلاف نفرت انگیز نعرہ بازی ٫ صدارتی آرڈیننس کے پیپرز نزر آتش کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

صدارتی آرڈیننس کے نفاذ کے خلاف راولاکوٹ میں احتجاج کرنے والے دو سو افراد پر مقدمہ درج
احتجاجی ریلی کے دوران اداروں کے خلاف نفرت انگیز نعرہ بازی ٫ صدارتی آرڈیننس کے پیپرز نزر آتش کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

درج ایف آئی آر میں جے۔کے۔ایل۔ایف کے چیئرمین سردار صغیر ایڈووکیٹ ٫ نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما سردار لیاقت حیات سمیت 2 سو کارکنان کے نام ہیں۔

صدارتی آرڈیننس جاری ہونے پر قوم پرست جماعتوں نے گزشتہ روز اس کو مسترد کرتے ہوئے ریلی نکالی تھی۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بغیر اجازت جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں