سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملکی حالات کے پیش نظر و امن و امان قائم کرنے کے لئے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے فوری آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

او
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملکی حالات کے پیش نظر و امن و امان قائم کرنے کے لئے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے فوری آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آگ لگی ہے باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنماء کے قتل کے خلاف صوبہ بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے ہے ملک میں قانون کی عمل داری نہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہماری سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے ہو رہے ہیں دن بدن دہشت گردی کے واقعات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے نئی آنے والی حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گیا ہے مگر وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے اس کو چاہیے کہ وہ حکومت چھوڑ دیں اور کسی کو موقع دیں تاکہ وہ دہشت گردی مہنگائی بجلی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کر سکیں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے صرف تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پالیسی بنائیں تمام جماعتوں کو دھرنا اور جلوس نکالنے کا آئینی حق حاصل ہے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ہیں اس کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے یہ ترمیم عوام کیلے نہیں صرف حکمرانوں کیلے ہے سراج الحق نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جس میں متفقہ طور پر دہشت گردی اور مہنگائی سمیت تمام مسائل کے حل کے بارے میں پالیسی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں