ہری پور حادثہ
ہری پور ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ 2 افراد زخمی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا
ہری پور ہزارہ موٹروے پر چیچیاں اور شاہ مقصود انٹرچینج کے درمیان سوزوکی پک اپ اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ شرافت علی اور 32 سالہ ظہور زخمی ہوگیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق اٹک (حضرو) سے ہے۔
متاثرہ سوزوکی سوار افراد پشاور سے ایبٹ آباد جارہے تھے کہ راستے میں پیچھے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے برساتی نالے میں جا گرے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا