پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر دو افغان نژ اد غیر ملکی گرفتار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دوران گشت غرشین لنک روڈ پر موجود دو افغان نژ اد غیر ملکیوں عبداللہ اور صادق اللہ پسران نجیب اللہ سکنائے جلال آباد افغانستان کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کے الزام میں گرفتا ر کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔
