9 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے ملزم گرفتار

اٹک 9 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے ملزم گرفتار ، تفصیلات کے مطابق محمد رضوان ولد غلام خان سکنہ حاجی شاہ نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرائی کہ میرا 9سالہ پانچویں جماعت کا طالب علم بھتیجا کامران ، سکول جاتے وقت کافی ڈرا ہوا تھا جس نے میرے پوچھنے پر بتایا کہ وہ محلہ میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، تو عباد علی ولد عابد علی سکنہ حاجی شاہ اٹک مجھے پکڑ کر اپنے گھر لے گیا جس کے گھر میں کوئی بندہ نہ تھا مجھے کمرے کے اندر لے جا کر دروازے کی کنڈی لگا کر زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کی اور مجھے ڈرایا دھمکایا کہ کسی کو بتایا تو تمہاری خیر نہیں ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے ملزم عباد علی کو گرفتار کر کے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں