Embed HTML not available.

کامونکی میں زہریلے دودھ سے دو کمسن بھائی کی ہلاکت کے مقدمے میں نیاموڑ،پولیس نے بچوں کے والد کے بعد والدہ کو بھی حراست میں لے لیا،پلوشہ نے اپنے خاوند عثمان کے خلاف بچوں کو زہر دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا،

تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ مسلم گنج میں دوکمسن بہن بھائی دوسالہ حنین اور چھ ماہ کی عنشراء چوبیس جون کو زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق ہوگئے تھے جس پرایک ماہ بعدبچوں کی والدہ پلوشہ کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ جویریہ منیر نے بچوں کی قبر کشائی کروائی نمونے فرانزک کے لئے بھجوادئیے اور پلوشہ کی درخواست پر بچوں کے والد عثمان کے خلاف اٹھائیس ستمبرکو مقدمہ درج کرلیا گیا، بعد ازاں نمونوں میں زہر خورانی ثابت ہونے پر پولیس نے عثمان کو حراست میں لے لیا اور دوماہ تک تفتیش جاری رکھی اور ملزم عثمان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کے پاس بھی پیش کیاگیا مگر پولیس کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچ سکی جس پر پولیس نے بچوں کی والدہ پلوشہ سے سوالات کئے مگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکی اور تفتیش میں عدم دلچسپی دکھائی جس پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بچوں کی والدہ پلوشہ کو بھی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں