لاہور میں 3 کروڑ سے زائد چوری کی بڑی واردات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔
پولیس کے مطابق جوہر ٹاون ڈی بلاک کا رہائشی نسیم صادق اپنی فیملی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے گیا ہوا تھاکہ پیچھے سےچور گھر سے 57 تولے سونا،ڈیڑھ کروڑ نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ ہر فرار ہوگئے پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر 3 کروڑ، 14 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا اہل خانہ کو شک ہے کہ گھریلو ملازمہ سدرہ نے اپنے والد ندیم کے ہمراہ واردات کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں