رحیم یار خان کچہ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ 2 ڈاکو ہلاک

*رحیم یار خان// جمالدین کچہ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ، بھاری اسلحہ ، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ، پولیس آپریشن جاری*

رحیم یار خان: پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ، دو خطرناک ڈاکو ہلاک بھاری اسلحہ ،موٹر سائیکل برآمد ، ترجمان پولیس

پولیس کو دلربا فارم آم کے باغات میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی،

پولیس ریسپانس پر ڈاکوؤں کی پولیس پر شدیدفائرنگ ، جوابی کاروائی میں دو ڈاکو ہلاک، کلاشنکوف ، رپیٹر،متعدد زندہ ،چلیدہ روندز برآمد

فائرنگ رکنے پر پولیس سرچ آپریشن میں دو ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد ، شناخت پڑتال ریکارڈ کرتے ہوئے مزید کاروائی جاری

ڈاکو کسی بڑی واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے،زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی

انچارج سی آئی اے بھونگ جبران جیراڈ ، انچارج چوکی جمالدین والی ٹیمز نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس کاروائی میں حصّہ لیا،

پولیس کی جانب سے تمام علاقے کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے مزید کاروائی جاری

کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی پولیس ٹیم کو شاباش

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*
.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں